عوامی ایکشن کمیٹی کو بڑا دھچکا! 29 ستمبر کی کال مسترد:دھیر کوٹ کے تاجروں کا تمام بازار کھلے رکھنے کا اعلان

دھیرکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل )دھیرکوٹ کے تاجروںنے 29ستمبر کو دھیرکوٹ بازار سمیت تحصیل دھیرکوٹ کے تمام چھوٹے بڑے بازار نہ صرف کھلے رکھنے کا اعلان کیا بلکہ دھیرکوٹ کی مین شاہراہ سمیت تمام لنک روڈز پر ٹریفک بھی اوپن رکھنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق دھیرکوٹ تاجروں کا ہنگامی خیز اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر تاجروں نے بھرپور شرکت کی ۔ دھیرکوٹ بازار ہر صورت 29 ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ کیا

تاجروں نے اپنے خطاب میں کہا کہ زبردستی دکانیں بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں ۔ ہم کسی کی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجر کسی کا ایندھن نہیں بنیں گے صرف تاجروں کے مفاد پر تاجروں کے کسی ایشو پر تاجروں کے ساتھ کھڑے ہوئے باقی کسی تنظیم کا حصہ نہیں بنیں گے ۔۔
انجمن تاجران دھیرکوٹ کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے زبردستی دکانیں بند کروانے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ دھیرکوٹ، عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت وقت ہوگی ۔ اس لئے ہم انتباہ کرتے ہیں کہ تاجروں کے کاروبار کو تباہ نہ کیا جائے اور دکانیں زبردستی بند کروانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام کروائیں  گے ۔۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کی نشستوں کو ختم کرنے کا ایشو سازش ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔۔ دھیرکوٹ بازار کھولنے کے اعلان پر دھیرکوٹ کے تاجروں نے ایکا کرلیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی : ٹک ٹاک پر مستقل پابندی کی قرارداد جمع

Scroll to Top