وادی نیلم : 2 دن سے لاپتہ لاہور کا سیاح “بلال” جنگل سے بحفاظت مل گیا

وادی نیلم(کشمیر ڈیجیٹل)اڑنگ کیل وادی نیلم لاہور سے وادی نیلم آنے والا سیاح بلال جو گزشتہ دو روز سے لاپتہ تھا، بالآخر اڑنگ، کیل کے قریبی جنگلات سے مقامی افراد نے تلاش کر لیا۔ بلال ایک سیاحتی گروپ کے ساتھ آیا تھا، مگر ذہنی توازن کی خرابی کے باعث وہ گروپ سے بچھڑ گیا۔

بدقسمتی سے جس ٹور آپریٹر کے ساتھ وہ آیا تھا، اُس نے کسی قسم کی ذمہ داری نہ لی، بلکہ پورا گروپ بلال کو لاپتہ چھوڑ کر واپس روانہ ہو گیا یہ انتہائی غیر انسانی اور غفلت پر مبنی رویہ ہے

بلال کی تلاش میں دو دن تک مقامی لوگ بھرپور کوشش کرتے رہے۔ آخر کار شدید پیاس اور کمزوری کی حالت میں اُسے جنگل سے بازیاب کیا گیا، اور پاک فوج کے جوانوں نے ریسکیو کرکے قریبی گیسٹ ہاؤس منتقل کیا

ٹور آپریٹرز کو چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ آئے تمام افراد کی مکمل ذمہ داری لیں۔

ایسے غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔ سرحدی علاقے ہونے کی وجہ سے یہ انتہائی حساس معاملہ بن سکتا تھا کوئی بھی شخص غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کر سکتا ہے یا دشمن کی فائرنگ کا نشانہ بن سکتا ہے۔

مقامی عوام اور پاک فوج کی بروقت کارروائی قابل تحسین ہے۔ بلال کی زندگی بچانے میں ان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میئر واشنگٹن نے تعاون نہ کیا تو ایمرجنسی لگادوں گا،امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی

Scroll to Top