انٹرمیڈیٹ پارٹ اول کی ای مارکنگ،انٹرنیشنل سٹینڈرڈ یقینی بنانے کا فیصلہ

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)تعلیمی بورڈ میرپور میں امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ اول2025 کی ای مارکنگ کے حوالے سے اہم اجلاس چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور پروفیسر نذر حسین چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا

اجلاس میں کنٹرولر بورڈ مسعود احمد ، ڈپٹی کنٹرولر محمد شوکت ، ریسرچ آفیسر علی شان اور سیکریسی آفیسر محمد حفیظ نے شرکت کی، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے انگلش ،کمپیوٹر سائینس ،فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کے متعلقہ پروفیسر صاحبان ، ای مارکنگ کے متعلقین نے شرکت کی۔

اجلاس میں مارکنگ روبریکس و مارکنگ کے طریقہ کار نیز پراگرس کے امور زیر بحث رہے ۔ اجلاس کے دوران چیئر مین بورڈ نے اس بات پر زور دیا کہ مارکنگ میں ہر لحاظ سے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کو یقینی بنایا جائے ، شفافیت اور ایکوریسی برقرار رکھی جائے۔

اس ازم کا اعادہ کیا کہ بورڈ اس سال پانچ مضامین آی مارکنگ کے عمل میں لایا اس کے بعد اس عمل کو مزید مضامین اور کلاسز پر لایا جائے گا۔ جلد ہی تعلیمی بورڈ میرپور مینول مارکنگ میں ہونے والی کیلکولیشن کی اغلاط کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا

نیز ایس ایل او بیسڈ کوائسچن وائز مارکنگ سے پرانا بنڈل مارکنگ کے فرسودہ عمل سے نجات ملے گی ۔سسٹم میں موجود پڑتال کے سسٹم اور روبریکس مارکنگ سے پیپر مارکر بھی ایک پیٹرن پر مارکنگ کریں گے

جس سے کسی قسم کی بے انصافی کا خدشہ نہیں رہے گا۔ شرکاء نے چیرمین تعلیمی بورڈ کو ان کی ریاست کے بچوں کے ساتھ امتحانات میں شفافیت اور انصاف کا ایک لیول قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا

اس بات کو تسلیم کیا کہ چیئرمین جس طرح ذاتی طور پرمحنت کر کے ہر عمل کا بغور جائزہ لینے کے بعد اصلاحات کر رہے ہیں اس سے بورڈ کے آنے والے رزلٹس پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں خاص طور پر بورڈ میں دربارہ پڑتال کا ایک مربوط نظام وضع کرنا بھی ان کے اہم کاموں میں سے ایک کام ہے۔ جس کا کریڈٹ خالصتاً انہی کو جاتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گھریلو بجلی صارفین کو اگست کے بل ادا نہیں کرنے پڑیں گے،وزیراعظم شہبازشریف

Scroll to Top