پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ویلفیئر ونگ آزاد کشمیر غلام اللہ اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم ویلی کے صدر عمران پرویز اورجنرل سیکرٹری زین گیلانی کی گرفتاری کی بھرپور الفاظ میں مزمت کرتےہیں ، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
وزیر تعلیم اپنے مخالفین کو کچلنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ کارکنان کو رہا نہ کیا گیا تو پورے جہلم ویلی کو جلسہ گاہ بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت اور اس کے گماشتے پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف ہیں کشمیر میں نمک حراموں کا ٹولہ اپنی ڈوبتی ناؤ کو بچانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر ر ہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد میں دومیل پل سے ایک نوجوان نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی:
بانی پارٹی عمران خان کے نام پر ہم سے ووٹ لینے والے آج ان لوگوں کو گرفتار کروا رہے ہیں جنہوں نے ان کو اسمبلیوں میں بھجوایا وہ خود سٹیٹس انجوائے کر رہے ہیں اور انہیں اسمبلیوں میں بھیجنے والے غیر قانونی حوالا ت کاٹ رہے احسان فراموشوں کو اگلے الیکشن میں نشان عبرت بنائیں گے ۔ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کروایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ریاستی حکومت کی نااہلی:آزاد کشمیر کی ثقافت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے
کیا ریاست میں کوئی قانون نہیں ہے؟ کیا ریاست چند وزیروں اور مشیروں کی عیاشیوں کے لیے ہے پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی کی قیادت کو فور اًرہا کیا جائے، غیر قانونی گرفتاری کا مقصد اشتعال پیدا کرنا ہے اگر اشتعال پیدا ہوا تو حکومت کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔