برطانیہ سے ڈگری حصول کا سنہری موقع، کامن ویلتھ سکالرشپ کیلئے درخواستیں طلب

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کامن ویلتھ اسکالرشپ 2025 کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ اسکالرشپ کمیشن یہ اسکالر شپ برطانیہ کی جانب سے فنڈ کی جاتی ہیں، جن کا مقصد اعلیٰ تعلیم اور بین الاقوامی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

ان اسکالرشپس کے ذریعے پاکستانی طلبہ کو برطانیہ کی جامعات میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اماراتی یونیورسٹی کا بین الاقوامی طلباء کیلئے مکمل فنڈڈ سکالرشپ کا اعلان

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ ایچ ای سی پورٹل پر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر 2025، شام 4 بجے (پاکستانی وقت) مقرر کی گئی ہے۔

اہلیت
اس پروگرام کے تحت،ماسٹرز کے لیے 26 نشستیں، پی ایچ ڈی کے لیے 30 نشستیں مختص کی گئی ہیں اہلیت کے معیار درخواست دہندہ کا پاکستانی یا آزاد جموں و کشمیر کا شہری اور مستقل رہائشی ہونا لازمی ہے۔

آخری ڈگری میں پہلی ڈویژن ہونا ضروری ہے، دوہری شہریت رکھنے والے امیدوار اہل نہیں ہوں گے۔

تعلیمی ضروریات
ماسٹرز کے لیے کم از کم 16 سالہ تعلیم درکار ہے۔ پی ایچ ڈی کے لیے 17 یا 18 سالہ تعلیم (ایم ایس/ایم فل) لازمی ہے۔

ٹیسٹ کی شرط
ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (HAT) میں 100 میں سے کم از کم 60 نمبر ہونا لازمی ہے۔ صرف HAT جنرل کیٹیگری I–IV قابلِ قبول ہوں گی۔ میرٹ لسٹ صرف HAT کے نمبروں کی بنیاد پر تیار کی جائے گی۔

سی ایس سی (برطانیہ) کی شرائط منتخب طلبہ کو ستمبر 2026 تک برطانیہ میں تعلیم شروع کرنا ہوگی۔

مکمل تعلیمی ریکارڈ اور کم از کم دو ریفرنس دینا لازمی ہے۔ پی ایچ ڈی امیدواروں کو برطانیہ کے سپروائزر کا سپورٹنگ اسٹیٹمنٹ فراہم کرنا ہوگا۔

دوسری ماسٹرز ڈگری کے لیے اسکالرشپ عام طور پر نہیں دی جائے گی، سوائے کسی مضبوط جواز کے۔ امیدوار کو مالی ضرورت ثابت کرنی ہوگی۔

درخواست کا طریقہ کار دستاویزات کی تیاری
تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ/ڈومیسائل، دو ریفرنس لیٹرز، HAT کے نتائج، اور پی ایچ ڈی امیدواروں کے لیے ریسرچ پروپوزل و سپروائزر کا خط، آن لائن درخواست ایچ ای سی ای پورٹل پر فارم مکمل کر کے دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ ساتھ ہی سی ایس سی کے آن لائن سسٹم پر بھی علیحدہ درخواست دینا ہوگی۔

دونوں درخواستیں مقررہ وقت پر جمع کرانا لازمی ہیں بصورت دیگر درخواست مسترد کر دی جائینگی۔

اہم ہدایات
دوسری ماسٹرز ڈگری کے لیے صرف غیر معمولی جواز پر درخواست دی جا سکتی ہے۔ منتخب امیدواروں کو پاکستان واپس آ کر خدمات سرانجام دینے کی پابندی ہوگی۔ مزید تفصیلات اور درخواست فارم ایچ ای سی کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

Scroll to Top