ایشیا کپ

میچ ہار گئے تو کیا ہوا جنگ تو ہم جیتے ہیں ، سوشل میڈیا پر شائقین کے دلچسپ تبصرے

ایشیا کپ ٹی 20ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی 7 وکٹوں سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں۔

روایتی حریف کے ہاتھوں شکست کے بعد بھی پاکستانی شائقین مایوس نہ ہوئے اور سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے اور بھارتیوں کو رواں سال مئی کے مہینے میں پاک فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست اور 0-6 یاد دلادی۔

ایک صارف نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ میچ جیتے یا ہاریں، جنگ تو ہم جیتے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ لوگوں کو ایک بار پھر سے بتادوں کہ اصل جنگ تو ہم ہی جیتے ہیں ۔

ایک صارف نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ میچ ہار گئے تو کیا ہوا جنگ تو ہم جیتے ہیں نا۔

ایک صارف نے لکھا کہ بھارتی ٹیم نے میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا کیونکہ بھارت ابھی تک پاکستان کی جان سے اپنے رافیل گرائے جانے پر ناراض ہے۔

ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ہم میچ تو ہار گئے ہیں تاہم ہمیشہ یاد رکھیں کہ رافیل ایک اچھا طیارہ ہے اگر اسے اچھی طرح استعمال کیا جائے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ میچ بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے سے آپ کے رافیل واپس نہیں آئیں گے۔

معروف ٹی وی میزبان وقار ذکا نےکہا کہ میچ ہارنے پر پریشان ہونےکی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارا کام کرکٹ کھیلنا نہیں ہے ہمارا کام رافیل گرانا ہے۔

Scroll to Top