یواے ای (کشمیر ڈیجیٹل) ایشیا کپ کے 5ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، یہ میچ ابوظہبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، کامل مشارا، کوشل پریرا، چریتھ اسالانکا (کپتان)، کامندو مینڈس، داسن شناکا، وانندو ہسارانگا، دشننتھا چمیرا، بنورا فرنینڈو اور نوان توشارا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم میں تنزید حسن، پرویز حسین ایمن، لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر)، توحید ہری دائے، شمیـم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، تنزیم حسن، رشاد حسین، شریف الاسلام اور مصتفیظ الرحمان۔
ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ کے مطابق دونوں ٹیمیں اب تک 20 بار ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں سری لنکا نے 12 جبکہ بنگلہ دیش نے 8 میچ جیتے ہیں۔ ایشیا کپ ٹی20 میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ مدمقابل آئیں اور ایک ایک میچ میں فتح حاصل کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: بی سی سی آئی نے آفیشلز کو پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے سے روک دیا