منحرفین کیلئے کوئی جگہ نہیں ، کسی پیرا شوٹر کو لانچ نہیں کرینگے،سردار عبدالقیوم نیازی

مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے پی ٹی آئی مظفرآباد ڈویژن کے عہداران و سینئر کارکنان کا گرینڈ جرگہ ضلعی صدر سید اظہر گیلانی کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا ۔۔

اجلاس میں صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی اور پیٹرن انچیف عمران خان کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر امجد خان نیازی نے خصوصی شرکت کی۔

عمران خان کی رہائی کیلئے بھرپور جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ اتفاق و اتحاد کے ساتھ آمدہ الیکشن میں میدان اترنے کے عزم کا بھی اظہار۔۔

پارٹی رجسٹریشن سمیت پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائیوں کیخلاف مزاحمتی تحریک چلانے کا بھی اعلان کر دیا گیا ۔

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کمی صرف کشمیر اور پاکستان میں محسوس نہیں ہو رہی بلکہ امت مسلمہ کو عمران خان کی شدت کے ساتھ کمی محسوس ہو رہی ہے۔

پاکستان معاشی ، سیاسی و دیگر مسائل میں دھکیل دیا گیا ، مہنگائی بے قابو ، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔۔

آزاد کشمیر ایک حساس خطہ ہے جسے سازش کے ذریعے افراتفری میں دھکیل دیا گیا ، عوامی حقوق پر آواز بلند کرنے پر مقدمات بنا دئیے جاتے ہیں ۔

ریاست میں ترقی کا پہیہ جام ہے ، سیاسی جماعتوں کے کردار کو ختم کر دیا گیا ، پی ٹی آئی عوامی حقوق پر آواز بلند کرتی رہے گی ، پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے اور عوام کیساتھ کھڑی ہو گی۔

انتیس ستمبر کے حوالے سے 17ستمبر کو پارٹی کے اعلی سطحی اجلاس میں فیصلے کریں گے۔ اجلاس میں پارلیمانی پارٹی ، ڈویژنل و ضلعی صدور بھی شرکت کریں گے۔

تفصیلی مشاورت کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ حکومت ایکشن کمیٹی کے ساتھ بامقصد مذاکرات یقینی بنا کر مسائل حل کرے ۔

پارٹی رجسٹریشن کے معاملے پر متنبہ کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی رجسٹریشن میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں ، اگر پی ٹی آئی رجسٹر نہ ہونے دی تو سخت احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

امجد خان نیازی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نکلیں گے تو عمران خان نکلے گا ، سب ایک ہو کر نکلیں اور عمران خان کو رہا کروائیں ۔

آئندہ الیکشن میں کسی پیرا شوٹر کو لانچ نہیں کریں گے ، ٹکٹ کے فیصلے کارکنان کی مشاورت سے ہوں گے۔ منحرفین کیلئے کوئی جگہ نہیں ،

آئندہ الیکشن پی ٹی آئی واضح اکثریت سے جیتے گی۔ سردار عبد القیوم نیازی نے ایک ایسے وقت میں وفاداری نبھائی جس میں بڑے بڑے نام غدار ہو گئے ۔۔

سردار عبد القیوم نیازی کی وفاداری کو سلام پیش کرتا ہوں۔مظفرآباد ڈویژن سے ضلع صدر سید اظہر گیلانی،سابق وزیرمفتی منصور، سابق وزیر واجد کیانی، ظفر گوندل، انصر پیر زادہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سید ذیشان حیدر نائب صدر راجہ فرخ ممتاز ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، خواجہ شفیق جنرل سیکرٹری ڈویژن مظفرآباد۔ ملک انصر صدر پی ٹی آئی مظفرآباد ڈویژن۔میاں اخلاق رسول صدر ضلع نیلم ویلی،عمران پزیر صدر ضلع جہلم ویلی، سید سبطین گیلانی۔عارف مغل سابق مشیر حکومت۔ملک اسرار ایڈووکیٹ، ممبر ضلع کونسل میر عادل حسین ۔ممبر ضلع کونسل راجہ مدد علی خان۔سید نجم شاہ چیٸرمین ٹاون کمیٹی کہوڑی میر ماجد حسین چیئر مین یونین کونسل۔ سردار مظہراعون تحصیل صدر، سعید کیانی، یاسر مغل سٹی صدر، توقیرمیر مرکزی سیکرٹری لیبرونگ، کونسلر میر ابرار ،میر ساجد اشرف ایڈوکیٹ ۔عمران خورشید اعوان رہنماہ پی ٹی آئی۔یاسر مغل ایڈووکیٹ، سید قلندر نقوی چیئرمین یونین کونسل۔کونسلر میر شاہد محمود۔میر ولایت حسن سابق امیدوار ڈسٹرک کونسل نائب صدر مظفرآباد ڈویژن۔ میاں غلام رسول۔مفتی منصور۔شوکت کاظمی صدر حلقہ لچھراٹ۔سفیر اعوان ایڈوکیٹ سابق امیدوار ڈسٹرک کونسل۔راجہ اقبال ممبر لوکل کونسل۔ میر مصطفی ممبر لوکل کونسل۔شمائلہ نقوی۔راجہ نزیر ۔راجہ سعد۔راجہ عزیز میر شبیر، شیخ گلفام، شیخ الیاس ، چوہدری اشرف، چوہدری مظفر، چوہدری یاسر، ملک نصیر ایڈووکیٹ، مجید مغل، چئیر پرسن یونین کونسل گوہرآباد کامران کنول کیانی،فیصل جاوید مغل ممبر ضلع کونسل گوہرآباد ، صدر حلقہ عامر چغتائی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک یاسر اعوان ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مدثر بشیر کھوکھر ، مصور لون کے علاوہ اجلاس/ورکرز کنونشن میں جملہ پی ٹی آئی مظفراںاد ڈویژن کے عہدیداران، ممبران ضلع کونسل، سٹی کونسلرز، ممبران لوکل کونسل، آئی ایل ایف، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ، ویمن ونگ، لیبر ونگ اور جملہ جماعتی عہدہداران نے شرکت کی اور اپنے مہمانان کا شاندار استقبال کیا

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بانی چیئرمین کی رہائی تک اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائی جائینگی اور مرکزی قیادت کی ہر کال پر لبیک کہا جائیگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں ہوشرباء اضافے کا امکان، سمری وزیراعظم حتمی منظوری دیں گے

Scroll to Top