مظفرآباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کیلئے مظفرآباد پہنچ گئے۔ چیف جسٹس پاکستان آج ہفتہکو جوڈیشل کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔
سپریم کورٹ پاکستان کے ججز بھی مظفرآباد پہنچ گئے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، چیف جسٹس گلگت بلتستان ہائیکورٹ بھی مظفرآباد پہنچ گئے ہیں۔
وائس چیئرمین بار کونسل پاکستان، صدر سپریم کورٹ بار پاکستان، ایڈیشنل اٹارنی جنرل پنجاب، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اسلام آباد، ایڈیشنل اٹارنی جنرل سپریم کررٹ راولپنڈی بینچ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے علاوہ سابق و موجودہ عہدیدران بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز بھیمظفرآباد پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کانفرنس میں لال قلعہ کےثقافتی ورثہ کو روشناس کروایا جائیگا،چیف جسٹس، تعمیراتی کام کا معائنہ کیا
سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کی گولڈن جوبلی تقریبات سے چیف جسٹس آزادجموں جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ پاکستان جسٹس محمد علی مظہر کے علاوہ سابق چیف جسٹس صاحبان آزادجموں وکشمیر، وائس چیئرمین بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے علاوہ سینئر وکلاء بھی خطاب کریں گے۔
آزادجموں وکشمیر بار کونسل کے چیئرمین، صدر سپریم کورٹ بار، صدر ہائی کورٹ بار، صدر سینٹرل باریسوسی ایشن، آزادکشمیر بھر کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے صدور و عہدیدران کے علاوہ سینئر وکلا کی بڑی تعداد بھی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے دارالحکومت مظفرآباد میں موجود ہیں۔




