جہلم ویلی:پی ٹی آئی کے 8 فروری کے ممکنہ احتجاج سے قبل گرفتاریاں شروع کردی گئیں ، جہلم ویلی پولیس نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری زین گیلانی ایڈووکیٹ کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو پاکستان میں انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کررکھا ہے جس پر حکومت کی جانب سے بھی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔
جہلم ویلی پولیس نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے جنرل سیکرٹری زین گیلانی ایڈووکیٹ کو گرفتار کر لیا جس کی پی ٹی آئی کے رہنما وسابق امیدوار اسمبلی ذیشان حیدر نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر حل کیلئے جارحانہ خارجہ پالیسی اپنائی جائے،کشمیر کانفرنس
سید ذیشان حیدرنے کہا کہ 8 فروری کے احتجاج کو روکنے کے لئےپولیس اور انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے مگر یاد رکھیں، ظلم و جبر کے یہ ہتھکنڈے ہمیں ہمارے مقصد سے نہیں ہٹا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ زین گیلانی کی گرفتاری پر مسکراہٹ اور وکٹری کا نشان اس بات کا اعلان ہے کہ فتح عمران خان کی ہوگی اور شکست ظالموں کا مقدر بن چکی ہے۔