کمشنر میرپور ان ایکشن، تحصیلدارمعطل، اسسٹنٹ کمشنر برنالہ انکوائری افسر مقرر

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین کا بڑا ایکشن، ڈپٹی کمشنر بھمبر کی طرف سے تحصیل سماہنی کی نیابت پونا میں خالصہ سرکار اراضیات پرغیرقانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا

آئے روز غیر قانونی تعمیرات کی شکایات پرانچارج ریونیو افسر/ اسسٹنٹ کلکٹر درجہ دوئم نیابت پونا کرنٹ چارج تحصیلدار فضل کریم کیخلاف فرائض سے لا پرواہی ، غفلت اور روگردانی کرنے کی پاداش میں فوری طور پر ملازمت سے معطل کردیا ۔

اس بابت اسسٹنٹ کمشنر برنالہ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے جو معاملے کی غیر جانبدار اور آزادانہ تحقیقات کرکے اندر معیاد قانونی انکوائری مکمل کرتے ہوئے رپورٹ مع واضح سفارشات پیش کریں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیپالی وزراء اور اہل خانہ ہیلی کاپٹر کی رسی سے لپٹ کر کیسےفرار ہوئے، ویڈیو وائرل

Scroll to Top