عوامی ایکشن کمیٹی آزاد خطےکیلئے سکیورٹی رسک ، ریاست مخالف اقدامات اور دھمکیوں پر اترآئی

آزاد کشمیر میں سرگرم عوامی ایکشن کمیٹی اب محض عوامی حقوق کی بات سے آگے بڑھ کر ریاست مخالف اقدامات اور دھمکیوں تک جا پہنچی ۔ ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی، سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز خطوط کی اشاعت اور ملکی سالمیت پر سوالات اٹھانا، واضح طور پر اس بات کا ثبوت ہے کہ کمیٹی اب ایک سنگین سکیورٹی رسک بن چکی ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی آزادکشمیر میں سکیورٹی رسک بنتی جارہی ہے ۔ عوامی حقوق کی آڑ میں ریاست رٹ کو چیلنج کرنے کی نئی سازش بے نقاب ہوگئی ۔

رپورٹ کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے ایک ممبر امتیاز اسلم نے ریاستی امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے آزاد حکومت اور حکومت پاکستان کے اقدامات کو چیلنج کرتے ہوئے ریاستی رٹ پر سوال اٹھادیئے ۔

آزادکشمیر میں ریاست کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے نیا محاذ کھڑا کردیا ۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران نے ملکی سالمیت اور ریاست دفاع کیلئے مربوط حکومتی اقدامات کو چیلنج کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ موجودہ صورتحال میں خطے کو کمزور کرنے کی بدترین سازش ہے ۔

امتیاز اسلم نامی ممبر کورکمیٹی نے سوشل میڈیا پر حکومت آزادکشمیر ، آئی جی آزادکشمیر کو لکھے گئے خطوط اور نوٹیفکیشن اپ لوڈ کئے جس میں وزارت داخلہ کو دھمکیوں پر اترآئے ۔ موصوف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ
سری لنکا ۔۔۔ بنگلہ دیش ۔۔۔۔انڈونیشیا ۔۔۔ نیپال ۔۔۔۔ اور اب جموں وکشمیر

حکومت اور ممبران اسمبلی بیرونی فورسز کے ریاست پر حملے کی وضاحت کریں۔ مظلوم و محکوم کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق کیلئے پر امن جدوجہد گزشتہ سوا دو سالوں سے کر رہےہیں ۔ پر امن شہریوں کو کچلنے کیلئے فورسز کی آمد بیرونی حملہ تصور ہو گا۔

یاد رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کو گزشتہ سو دوسالوں میں 10نقاط پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا جسے حکومت پاکستان نے منظور بھی کیا اور اس کیلئے فنڈز بھی فراہم کردیئے تھے جس میں بجلی اور آٹے پر سبسڈی کیساتھ سستی کردی تھی ۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر عوامی مطالبات تسلیم کئے جانے کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے پاس کوئی ریاستی ایجنڈا موجود نہیں بلکہ یہ خطے میں بیرونی ایجنڈے کی تکمیل اور انتشار کی کیفیت پیدا کرکے ریاست کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ۔

عوام کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ریاست عوامی حقوق کی آڑ میں کسی قسم کے انتشار کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔ عوامی ایکشن کمیٹی چند شرپسندوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے جو ریاستی عوام کے حقوق کی آڑ میں اب ریاست میں انتشار کی کیفیت پیدا کررہی ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ اجلاس، پاک فوج مخالف مہم چلانے والوں کا گھیرا تنگ، کارروائی کا حکم

Scroll to Top