مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل، مسعود عباسی سے)آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی / عدالت عالیہ میں پٹیشن دائر کردی ۔
تفصیلات کے مطابق سردار عمران حسین ولد سردار جنت حسین تحصیل راولاکوٹ،سردار احسن خان ولد نصیر احمد خان چھوٹا گلہ بنجوسہ تحصیل راولاکوٹ ،منیر ریاض ولد ریاض احمد بوسہ گلہ تھوراڑ کی جانب سے آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں عوامی ایکشن کمیٹی کیخلاف پٹیشن دائرکردی
شہریوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی ایک غیر قانونی گروہ ہے جسے سیاسی سرگرمیوں کی قطعی اجازت نہیں دی جانی چاہیے ۔
درخواست گزارنے پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا کہ دو سال سے ہڑتالوں اور اجتماعات سے عوام مشکلات کا شکار ہیں
درخواست میں کہا گیا کہ 30 اگست کو اچانک لاک ڈاؤن کی کال دیکر عوامی تحفظ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبر کو ایک اور لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہےجو کہ عوامی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے ۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی سوشل میڈیا پر جاری کال غیر قانونی اقدام ہے، پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریاستی ادارے کمیٹی کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔
درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو معاشی و سماجی مشکلات کا سامنا ہے۔
عوام کو اس گروہ کی سرگرمیوں سے نجات دلائی جائے،عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پٹیشن منظور کر لی ۔ جبکہ ہائیکورٹ نے 30 فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے
عوامی ایکشن کمیٹی آئے روز سوشل میڈیا کے ذریعے 29 ستمبر 2025 کو لاک ڈاون کا اعلان کر رہی ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔ریاست کے اندر قائم حکومتی ادارے اس گروہ کے خلاف کاروائ کرنے سے قاصر ہیں۔
درخواست گزاروں سردار عمران حسین’ سردار احسن اور منیر ریاض نے سردار بلال شکیل ایکڈوکیٹ کے ذریعے عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے کہ عدالت فریقین کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو عوامی ایکشن کمیٹی نامی گروہ سے نجات دلائی جائے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے پیٹیشن منظور کرتے ہوئے 30 فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی مستعفی، ملک گیر احتجاج شدت اختیار کر گیا