یواے ای (کشمیر ڈیجیٹل)ایشیاء کپ 2025 ، افغان کرکٹ ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ۔
تفصیلات کےمطابق افتتاحی میچ میں افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ابوظہبی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں ۔ایشیاء کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے
دونوں ٹیمیں ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلئے پرعزم ہیں، اور شائقین کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔
افغانستان کی ممکنہ ٹیم میں شامل کھلاڑی:راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گربز، ابراہیم زادران، صدیق اللہ اتل، درویش رسولی، کریم جنت، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، غضنفر، نور احمد، فضل الحق فاروقی۔ہانگ کانگ کی ممکنہ ٹیم:یاسم مرتضیٰ (کپتان)، انشومن رتھ، ذیشان علی، بابر حیات، نزاکت خان، میتھیو کوٹزی، احسان خان، اعزاز خان، عتیق اقبال، نصراللہ رانا، ایش شکلا۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ اے: بھارت، پاکستان، عمان، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)گروپ بی،افغانستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہو چکے ہیں۔
10 ستمبر: یو اے ای بمقابلہ بھارت
11 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ ہانگ کانگ
12 ستمبر: پاکستان بمقابلہ عمان
13 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا
14 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت (اہم مقابلہ)
15 ستمبر: یو اے ای بمقابلہ عمان اور ہانگ کانگ بمقابلہ سری لنکا
16 ستمبر: افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش
17 ستمبر: پاکستان بمقابلہ یو اے ای
18 ستمبر: افغانستان بمقابلہ سری لنکا
19 ستمبر: بھارت بمقابلہ عمان (آخری پول میچ)
ایشیا کپ کے اس ایڈیشن سے نہ صرف شائقین کو تفریح میسر آئے گی بلکہ ٹیموں کو آنے والے عالمی ٹورنامنٹس کی تیاری کا بہترین موقع بھی ملے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیاء کپ :ایک ٹرافی 8 دعویدار، کس کا چلے گا وار؟ یواے ای میں میلہ سجنے کیلئے ہے تیار