مظفرآباد:پولیس ذرائع کے مطابق چوکی پولیس کوہالہ کے اہلکاروں نے زیر حراست ملزمان پر تشدد کرتے ہوئے ایک کا بازو توڑااور نقد 3 لاکھ روپے ہڑپ کئے جس پر معطل کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق محکمانہ انکوائری کے دوران 3لاکھ کی رشوت وصول کرنے اور میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہونے کے بعد غیر قانونی اقدام میں ملوث اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر: چار پولیس اہلکاروں کی معطلی پرعوام سڑکوں پرآگئے،کوہالہ روڈ بند
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چوکی پولیس کوہالہ نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کیا تھا جس پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔
اہلکاروں کی معطلی پر عوام نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کوہالہ کے مقام پر کئی گھنٹے سڑک بند کئے رکھی تھی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی سخت ردعمل آیا ہے۔
قبل ازیںسیکرٹریٹ تھانہ کی پولیس میں گرفتار ملزم پر تشدد اور لاکھوں روپے رشوت کی وصولی ثابت ہو چکی ہے۔مظفرآبار پولیس آئے روز غیر قانونی کاموں میں ملوث پائی جارہی ہے۔




