مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجو کیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے سرکاری تعلیمی ادارہ جات کی حدود میں سیاسی و دیگر غیر سرکاری سر گرمیوں کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ۔
سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق عمومی مشاہدے کے مطابق محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے کئی ایک تعلیمی ادارہ جات کی حدود میں سیاسی اور دیگر اس نوع کی غیر سرکاری تقاریب یا سرگرمیاں دیکھنے میں آتی ہیں جو ان تعلیمی ادارہ جات کے تقدس اور نیک نامی کو مجروح کرنے کا باعث بنتی ہیں۔
اس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں سرکاری تعلیمی ادارہ جات کی حدود میں انعقاد پذیر نہ ہوں اور ان کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کی جائے ۔
مقامی نوعیت کی سماجی ضروریات جن میں نماز جنازہ کی ادائیگی شامل ہے کی اجازت متعلقہ تعلیمی ادارہ کے سربراہ کی جانب سے دی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں کسی غیر سرکاری تقریب یا سرگرمی کا انعقاد مرکزی سطح سے اجازت حاصل کئے بغیر ممکن نہ ہو گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان تاجروں کا احتجاج، سوست امیگریشن بند ، آمدورفت معطل،ہزاروں مسافر پھنس گئے




