اہم شخصیات کا ڈیٹاانٹرنیٹ پر فروخت،وزیرداخلہ کا نوٹس، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انٹرنیٹ پر موبائل سم مالک کا ایڈریس، کال ریکارڈ، شناختی کارڈ کی کاپی، بیرون ملک سفرکی تفصیلات سب کچھ فروخت کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرا، اہم حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایکس ڈیٹا سینٹر میں اچانک آگ بھڑکنے کے باعث سروس معطل ہوئی ،اعلیٰ حکام

وفاقی وزیرداخلہ سے لے کر ترجمان پی ٹی اے تک ہرشخص کا ڈیٹا گوگل پر بیچے جانے کا انکشاف ہوا اور تمام ہی دستاویزات انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو معاملے کی تحقیقات اور اقدامات کی ہدایت کردی۔

اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر این سی سی آئی اے نے کام شروع کردیا اور خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی جو ڈیٹا لیکج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کریگی۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈیٹا لیکج میں ملوث عناصر کا تعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تحقیقاتی ٹیم 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

 

Scroll to Top