سرینگر : یوم دفاع پاکستان کے موقع پرغیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرزچسپاں کئے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے مختلف علاقوں میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر چسپاں کئے گئے، پوسٹروں میں جموںوکشمیر کی بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کے کشمیریوںکے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیاگیاہے۔
پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب جموںو کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق ملیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں مبارکباد ویوم تشکر کے پوسٹر آویزاں
پوسٹروں پر بھارت کو خبردار کیاگیاہے کہ وہ کشمیریوں کے خلاف اپنا مذموم ایجنڈا ترک کر کے جموں وکشمیر کا غیر قانونی قبضہ ختم کر دے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یوم آزادی پاکستان(14اگست ) کو بھی سرینگر سمیت مقبوضہ وادی کے کئی علاقوں میں کشمیریوں نے پوسٹر چسپاں کرکے پاکستان سے محبت کا اظہارکیا تھا۔




