پیپلزپارٹی آزادکشمیر کا اہم اجلاس، 29 ستمبر کے عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کابائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یٰسین کی زیرصدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے وزراء ایم ا یل ایز ،سابق ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس میں منظور کی جانے والی قرارداد کہ یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم حق خودارادیت کو دبانے اور 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنے کی سازشوں کی مذمت کرتا ہے۔

اجلاس حریت رہنما یاسین ملک کو ضمیر کا قیدی سمجھتا ہے اور بھارت کی جانب سے سوچی سمجھی سازش کے تحت سزائے موت دلانے کی مذمت کرتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے کے مترادف سمجھتا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں کو قیادت سے محروم کرنے کی سازش کا حصّہ ہے۔

اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر سمجھتا ہے کہ بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی براقرار رہے گی تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش پر یہ اجلاس سمجھتا ہے کہ دنیا کو مسئلہ کشمیر کی سنگینی کا ادراک ہو رہا ہے اجلاس آپریشن بنیان مرصوص کی بے مثال کامیابی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

اجلاس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نشان امتیاز ملنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے اور آپریشن بنیان مرصوص کے بعد چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سفارتی وفد کی شاندار اور کامیاب سفارت کاری قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

مذکورہ اجلاس فتنہ خوارج اور فتنہ الہندستان کے خلاف افواج پاکستان کے آپریشن کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے یہ اجلاس افواج پاکستان اور شھدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور اس امر کا یقین دلاتا ہے کہ دفاع وطن اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے یہ اجلاس آزاد کشمیر آزاد کشمیر کے آئین کی بالادستی قائم رکھنے کیلئے ہر اقدام کی حمایت کرتا اور کسی بھی ماورائے آئین اقدام کی حمایت نہیں کرے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تحریک آزادی کشمیر نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا ہے : چوہدری یٰسین کا یومِ شہداء پر بیان

اجلاس اس بات کا برملا اظہار کرتا ہے کہ ریاست کے عوام کو جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا یہ اجلاس اس بات کا برملا اظہار کرتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی رہنما اور کارکن 29 ستمبر کے احتجاج کا حصّہ نہیں بنے گا  اجلاس آزاد کشمیر کے عوام کے لیے آٹا و بجلی پر سبسڈی دینے پر صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

اجلاس پاکستان پیپلز ضلع جہلم ویلی کے صدر کے بھائی اور دیگر کارکنان کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی پرزور مذمت کرتا ہےاور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ فی الفور مقدمہ ختم کرتے ہوئے اس امر کے زمداران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

اجلاس آزاد کشمیر میں انارکی پھیلانے اورنظریاتی تخریب کاری کی پرزور مذمت کرتا ہے اور اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا یہ اجلاس سیلاب کی تباہ کاریوں اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور یہ مطالبہ کرتا ہے کہ متاثرین کی بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Scroll to Top