علیمہ خان

اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان پر انڈے پھینکے گئے، ہنگامہ برپا، 2 لڑکیاں گرفتار

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر انڈے پھینک دئیے گئے، جس سے وہاں موجود ماحول ہنگامہ خیز ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان اس وقت میڈیا سے بات کر رہی تھیں تو دو انڈے ان کی جانب پھینکے گئے، جن میں سے ایک انڈہ علیمہ خان کو لگ گیا ۔ واقعے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج شروع کر دیا، اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا ۔

اس سے قبل علیمہ خان سے سخت سوالات کیے جانے پر پارٹی کارکن مشتعل ہو گئے تھے اور پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے بھی شور شرابہ کیا ۔ علیمہ خان نے اس دوران سوالات کے جواب دینے کے بجائے گاڑی میں جا کر بیٹھنا مناسب سمجھا ۔

یہ بھی پڑھیں:دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے ہمیں اڈیالہ سے اٹھاتے ہیں اور موٹروے پر چھوڑ دیتے ہیں، علیمہ خان

صحافیوں سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ہوا بدلی ہے، لوگوں کا غصہ اور خوف واضح ہے ، لوگ ظلم قبول نہیں کریں گے۔ پولیس والے بھی ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ہم تنگ پڑ گئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام 8 فروری کو احتجاج کیلئے کھڑے ہوئے تھے اور آج بھی وہ کھڑے ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں، جبکہ مخالفین بانی پی ٹی آئی کی آواز دبانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

Scroll to Top