15 وفاقی بیورو کریٹس ملازمت سے سبکدوش،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)نوٹی فکیشنز کے مطابق سینئر جوائنٹ سیکرٹری سہیل اختر 11 فروری 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن عادل اکبر خان 15 اپریل 2026 کو ریٹائر ہوں گے جب کہ گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن ثمر احسن 4 جون 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔

اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن صحبت علی تالپور یکم جنوری 2026، سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 20 کے حافظ عبدالہادی 11 جنوری 2026ء، ممبر ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا بورڈ خان نواز 2 فروری 2026، او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن گریڈ 20 کے ارشد فرید خان 9 فروری 2026ء اور جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن محمد ناصر خان 10 فروری 2026ء کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ثناء الاسلام 10 مارچ 2026ء، جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن صاحب زادہ 26 مارچ 2026ء، جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن ثناء اللّٰہ خان 19 اپریل 2026ء، جوائنٹ سیکرٹری دفاعی پیداوار ڈویژن میر افضل خان 30 اپریل 2026ء کو ریٹائر ہوں گے۔

علاوہ ازیں جوائنٹ سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن طاہر احسان 12 مئی 2026ء، جوائنٹ سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن مظفر علی برکی 3 جون 2026ء اور سیکرٹریٹ گروپ کے افسران عمر 60 برس کی تکمیل پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔

Scroll to Top