الیکشن کمیشن کامہاجرحلقوں میں شفاف انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

مظفرآباد؛الیکشن کمیشن نے کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم کی تنصیب کیلئے بزنس ریکوائرڈ ڈاکو منٹس کے مسودہ کی حتمی منظوری دیدی گئی جبکہ مہاجرین کے حلقوں میں شفاف انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سکرٹری الیکشن کمیشن ، ناظم تعلقات عامہ اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ ماہ نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہر تین اداروں کے درمیان دستخط ہونے والے تاریخی معاہدے کی روشنی میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے لئے کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبہ کے تمام مراحل کو بہر صورت معاہدہ کے تحت مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر، حکومت سے جواب طلب کر لیا گیا

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے مرکزی اور ضلعی دفاتر میں اس سسٹم کے فعال ہو جانے کے بعد انتخابی فہرستوں کی تیاری اور ان میں ووٹس کے اندراج، اخراج ، تبدیلی اور درستگی وغیرہ سے متعلق جملہ امور اور حلقہ بندیوں کی تشکیل اور تحدید سے متعلق جملہ معاملات جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے انجام پذیر ہو نا شروع ہو جائیں گی۔

اس موقع پر ممبر الیکشن کمیشن نے اپنے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں آمدہ عام انتخابات سے قبل انتخابی عمل کی شفافیت اور انتخابات کو ہر لحاظ سے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے وہ تمام سہولیات ترجیحی بنیادوں پر حاصل کی جائیں گی جو جدید ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی نے فراہم کر رکھی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن ،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا اہم لائحہ عمل سامنے آگیا

اجلاس میں مہاجرین مقیم پاکستان کے لیے مختص بارہ انتخابی حلقوں میں انتخابی عمل کی شفافیت کے لیے بھی مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور اتفاق سے ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا جس سے آئندہ انتخابات کی شفافیت سے متعلق پائی جانے والی شکایات کا ہمیشہ کے لیے تدارک ہو سکے۔

Scroll to Top