لاہور (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان میں سونا کی قیمت میں اضافے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، آج فی تولہ سونے قیمت میں 6000 روپے کا بڑا اضافے نے صارفین کو ہلا کر رکھ دیا۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوا ہے، جس سے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کے اضافے بعد قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 5144 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے ریکارڈ کئے گئے
جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی بھی 12 روپے بڑھ کر 4315 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہے۔سونے کی عالمی قیمت 60 ڈالر بڑھ کر 3540 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹلہ مکڑا پہاڑ میدان جنگ میں تبدیل،افغانیوں کی فائرنگ سے نوجوان قتل، 2 افراد زخمی




