حکومت کرپشن میں ملوث،عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، بلدیاتی نمائندگان

مظفر آباد:ممبر ضلع کونسل باغ و ترجمان بلدیاتی نمائندگان آزادکشمیرجاوید عارف عباسی نے کہا ہے حکومت خوفناک انداز میں کرپشن میں ملوث ہے، وزیراعظم نے ڈیڑھ ارب کا بجٹ اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید عباسی نے کہا کہ انوار حکومت جان بوجھ کر بلدیاتی نمائندگان کے صبر کا متحان لے رہی ہے اور عدالت العالیہ کے حکم کے باوجود ڈمی طریقے سے قانون سازی کرکے بلدیاتی نمائندگان کے فنڈز روک رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے وعدے پورے نہیں کئے، فنڈز جاری نہ ہونے پربڑی تحریک چلائیں گے،بلدیاتی نمائندگان

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کس قانون کے تحت ڈیڑھ ارب روپےاپنے پاس رکھتے ہیں جو تحریک عدم اعتماد یا کسی بھی خطرہ کے وقت استعمال کئے جاتے ہیں جن کا کوئی حساب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں70فیصد ترقیاتی بجٹ ایم ایل ایز کیلئے رکھا گیا ہے، 49ارب میں سے 5ارب لوکل گورنمنٹ کیلئے رکھے گئے ہیں جبکہ ایک ارب 60کروڑبلدیاتی نمائندگان کیلئے رکھے گئے ہیںجو ناانصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع بل کی منظوری، بلدیاتی نمائندگان کبوتر کی طرح آنکھیں بند نہ کریں، شوکت نوازمیر

سیکرٹری یونین کونسلز ہی نہیں ہیں، جون کے آخری دوہفتوں میں4ارب روپے خرچ کئے گئے جو کرپشن کی نذر ہوئے ہیں۔

جاوید عارف عباسی کا کہنا تھا کہ وزراء کا ٹوٹی نلکے سے کیا ، یہ سب ملکر کرپشن کرتے ہیں، ہم آئندہ چند دنوں میں مشاورت کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل دینگے۔

Scroll to Top