وادی نیلم میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ، موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر

نیلم:آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

جاگراں پاور ہاؤس سے نیشنل گریڈ کو جانے والی ٹرانسمیشن لائن بٹ منگ کے مقام سے ٹوٹنے کے باعث بجلی کا طویل بریک ڈائون ہوا جس سے انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے صارفین کیلئے بڑا ریلیف، بجلی سستی ہونے کا امکان

نیلم میں 132KVAٹرانسمیشن لائن میں خرابی 16گھنٹوں سے وادی نیلم مین بجلی کا بریک ڈاؤن جاری ہے

انجینئر سکندر خان کے مطابق جاگراں پاورہاؤس سےنیشنل گرڈکو جانے والی ٹرانسمیشن لائن ٹوٹ گئی ہے تاہم واپڈا کی ٹیمیں لائن کی مرمت میں مصروف ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ جل بجلی کی مکمل بحالی ممکن ہوجائے گی۔

Scroll to Top