گلگت بلتستان (کشمیر ڈیجیٹل) ضلع استور میں آلودہ پانی کے باعث 400 سے زائد افراد ہسپتال منتقل کردیئے۔ ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر طبی کیمپ قائم کردیئے جبکہ تمام تعلیمی ادارے بھی بندکرنے کے احکامات جاری کردیئے
ڈپٹی کمشنر استور کے مطابق متاثرین کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال عیدگاہ، گوریکورت اور دیگر مراکز صحت میں منتقل کیا گیا ہے۔ زیادہ تر متاثرین کا تعلق خواتین اور بچوں سے ہے، جن کی حالت مختلف نوعیت کی ہے۔
واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آلودگی کی وجہ راما واٹر سپلائی اسکیم کی لائن میں لیکیج ہے، جس کے باعث پانی میں گندگی شامل ہو گئی۔ اس اسکیم کے ذریعے ضلع کے کم از کم 6 شہری علاقوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ تمام اسکولز آج بند رہے اور کل بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور پانی کو استعمال سے پہلے اُبال کر پینے کی ہدایت جاری کی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے واٹر سپلائی لائن کی فوری مرمت اور پانی کے معیار کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ریڈفائونڈیشن انتظامیہ نے تپتی دھوپ میں مسلسل 5 گھنٹے طالبعلم کی تذلیل کی ،پریس کانفرنس




