انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی گورننگ باڈی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 13.88 ملین ڈالر( 3 ارب 92 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔
یہ انعامی رقم 2022 کے ویمنز ورلڈکپ ایڈیشن میں پیش کی گئی 3.5 ملین ڈالر کی انعامی رقم سے 297 فیصد زیادہ ہے۔
ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 4.48 ملین ڈالر ( ایک ارب 26 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) اور رنر اپ کو 2.24 ملین ڈالر (63کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ملیں گے۔
پانچویں اور چھٹی پوزیشن والی ٹیموں کو فی کس 7 لاکھ ڈالر، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن والی ٹیموں کو 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔
سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو 1.12 ملین ڈالر(پاکستانی روپوں میں 31کروڑ روپے سے زائد) کی انعامی رقم ملے گی۔
آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ مقابلہ بھارت اور سری لنکا کے مشترکہ میزبانی میں 30 ستمبر سے شروع ہوگا۔



