اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے شہر کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ، کئی علاقے زیرآب آگئے ۔ہر طرف پانی ہی پانی ، ضلعی انتظامیہ الرٹ، امدادی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں۔
جڑواں شہروں راولپنڈی ،اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ،جس سے جل تھل ایک ہوگیا، بارش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ، کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت کی ہے ، نشیبی علاقوں اور نالوں کی خصوصی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
عرفان میمن نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے،اس کے علاوہ نکاسی آب کیلئےمتعلقہ اداروں کے ساتھ کوآرڈی نیشن یقینی بنائی جائے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ اگلے 12 سے 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔
پنجاب
پنجاب کے مختلف اضلاع میں یکم تا 3 ستمبر تک موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جس کے باعث پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں متوقع مزید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان ہے۔
ممکنہ طور پر مری، راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، بھکر، لیہ اورمیانوالی میں بھی موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے،ممکنہ موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم
وادی نیلم، مظفرآباد، باغ،شردھا حویلی اور کوٹلی میں شدید بارشیں متوقع ہیں،شدید بارشوں کے باعث شہری اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان اور چترال میں گلیشیئرپگھلنے سے سیلاب کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات نے گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کاالرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے سے گلیشیئر کے پگھلاؤ میں اضافے کاخدشہ ہے،متعلقہ حکام کو نقصانات سے بچنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی بارشیں اور سیلابی صورتحال متوقع ہے۔بالائی علاقوں میں ممکنہ شدید بارشوں اور دریاؤں میں تیز بہاؤکے باعث مرالہ ہیڈ ورکس پر سیلابی ریلوں اور بہاؤ میں شدید اضافے کا امکان ہے، سیلابی صورتحال اور ملحقہ علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تباہ کن سیلابی ریلا ،بڑی تباہی کا خدشہ ، بھارت نے پاکستان کو خبردار کردیا




