گجرات(کشمیر ڈیجیٹل)سیلاب متاثرین کی امداد کرنیوالوں کیلئے انوکھی شرط عائد کردی گئی، پہلے کھانا چیک ہوگا پھر کلیئرنس ہوگی اور پھر ضلعی حکومت اجازت نامہ جاری کریگی تب جاکر متاثرین کو کھانے ملے گا۔
ضلع گجرات میں ضلعی انتظامیہ کے اجازت نامہ کے بغیر سیلاب متاثرین کو کھانا پانی، راشن تقسیم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، ڈپٹی کمشنر نورالعین نے دفعہ 144 نافذ کردی، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کے احکامات تمام آفیسر کو جاری کردیئے۔
نوٹیفکیشن میں متاثرین کی زندگی، صحت کو نقصان نہ پہنچنے کا مؤقف اپنایا گیا ہے۔
ایسا انوکھا نوٹیفکیشن سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سے صرف ضلع گجرات میں جاری کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں جہاں مزید اضافہ ہوگیا وہیں ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تباہ کن سیلابی ریلا ،بڑی تباہی کا خدشہ ، بھارت نے پاکستان کو خبردار کردیا