کابل: افغانستان کے شمال میں واقع ہندوکش میں شدید زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، عمارتیں منہدم ہونے سے دو بچوں سمیت9افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کئے گئے ہیں اور جلال آباد میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
بی این او نیوز کے مطاق غیر طالبان حکومت کے ترجمان نے زلزلے سے ننگرہار اور کنڑ صوبوں میں کم از کم دو بچوں سمیت 9افراد کے جاں بحق ہونے اور25کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں بھی محسوس کئے گئے ہیں اورا ٓفٹر شاکس بھی آئے ہیں۔
زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔




