میرپور: انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم (کمپوزٹ) سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، ٹاپ تینوں پوزیشنز پر طالبات بازی لے گئیں۔
بورڈ کے مطابق کل امیدواران کی تعداد 48,301 تھی جن میں سے 34,170 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ۔ کامیاب امیدواران کی تعداد 25,375 رہی، جس کے نتیجے میں بورڈ کا مجموعی نتیجہ 65 فیصد رہا ۔
ریگولرامیدواروں کی کامیابی کا تناسب 74 فیصد،پرائیویٹ امیدواران کا 41.86 فیصد رہا۔
بورڈ کے مطابق ریگولر امیدواروں کے رزلٹ کارڈز متعلقہ اداروں کو رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے بھیج دیے گئے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈز عام ڈاک کے ذریعے روانہ کیے گئے ہیں ۔
نتائج کے مطابق ٹاپ تینوں پوزیشنوں پر طالبات بازی لے گئیں ۔میر پور سائنس کالج کی طالبہ اسرا عمرنے 1161نمبر لے کرپہلی پوزیشن لی۔
سٹار انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن اسٹڈیز راولاکوٹ کی طالبہ حنا بابرنے1159نمبر لے کر اور دی انوویٹرس سکول اینڈکالج سماہنی بھمبر کی طالبہ اقراء اظہر نے 1158نمبر لے کر تیسری پوزیشن لی۔
ٹاپ20پوزیشنزلینے والے43امیدواروں میں بھی صرف 8لڑکے شامل ہیں باقی تمام پوزیشن طالبات کے نام رہیں جبکہ زیادہ تر پوزیشن پرائیویٹ اداروں نے ہی سمیٹی ہیں۔

اپنا نتیجہ دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔




