نیلم :حسین نظاروں والے رپرکش سیاحتی مقام اڑنک کیل کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔اڑنک کیل کو کیل سے ملانی والی ریاست کی طویل ترین چیئرلفٹ ڈیڑھ ماہ بعد بحال کردیا۔
چیئرلفٹ کا افتتاح کمانڈنگ آفیسر ،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کیل سردار امجد اقبال نے کیا۔اس موقع پر نائب تحصیلدار عارف ڈار، ایس ایچ او تھانہ کیل میرزمان گل، ایڈیشنل ایس ایچ او سردار اشتیاق کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعدادِ موجودتھی۔
ایک ماہ سے زائد خراب ہونے والی چیئر لفٹ کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ ٹیکنیشن عنایت نے اپنی پوری محنت سے کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم کے سیاحتی مقام ڈبہ جاگراں میں نیلم فیسٹیول کی رونقیں، شہریوں کی بھرپور شرکت
انتظامیہ کیل نائب تحصیلدار عارف ڈار، کمانڈنگ آفیسر کیل، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کیل سردار امجد اقبال ایس ایچ او کیل میرزمان گل ایڈیشنل ایس ایچ او سردار اشتیاق تھانہ کیل، صدر پریس کلب شاردا سردار اورنگزیب کی موجودگی میں ٹیکنیشن نے چیئرلفٹ پر سوار ہو کر چیک کیا ۔
چیئرلفٹ کی بحالی پر عوام علاقہ اڑنک کیل نے پاک فوج سول اور سول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے دوران سیاحت پر پابندی کی تجویز دیدی
یاد رہے کہ وادی نیلم کی طویل ترین چیئرلفٹ عرصہ دراز سے خراب تھی جس کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی افراد کو سفری سہولت ناپید ہوگئی تھی۔