ن لیگ کے عہدیدار وکارکن کسی ہڑتال کا حصہ نہ بنیں، شاہ غلام قادر کی ہدایت

اسلام آباد:صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاج کی کال کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ جوائنٹ عوامی یکشن کمیٹی اپنی دی ہوئی تاریخ سے قبل ہی آزاد کشمیر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع پونچھ بھر میں داخلی و خارجی راستے بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

شاہ غلام قادر نےمسلم لیگی عہدیدارانوکارکنان کو ہدایت کی کے وہ ایسی کسی بھی کال کا ہر گز حصہ نہ بنیں کے جس سے نقص امن اور افراتفری کا خدشہ ہو۔

یاد رہے کہ ایکشن کمیٹی نے پونچھ ڈویژن میں ہڑتال کی کال دے رکھی ہے اور گزشتہ روز بھی راولاکوٹ میںبھی احتجاج کیا گیا ہے۔

Scroll to Top