شاہراہ سرینگر پر لینڈ سلائیڈنگ ،نالے میں طغیانی،مسافروں کو انتباہ جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)شاہراہ سرینگر پر لینڈ سلائیڈنگ  اور کھن بندوے کے مقام پر نالہ میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  جہلم ویلی روڈ بمقام کرولی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے روڈ کی بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

اسی طرح سبڑی اور دیگر مقامات پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔ موقع پر افسر مال مظفرآباد حماد بشیر مشینری اور عملے کے ساتھ موجود ہیں۔

انتظامیہ کی طرف سے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے شاہراہ سرینگر پر سفر سے گریز کیا جائے کیونکہ بارش کی وجہ سے کسی بھی جگہ پر گاڑیاں لینڈسلائڈنگ کی زد میں آکر پھنس سکتی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سیلاب کا رخ تبدیل کرنے کا دعویٰ کرنیوالا پیر خود دریا برد ہوگیا

Scroll to Top