فارورڈ کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل )جماعت اسلامی کی فلاحی ذیلی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع حویلی کے متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا ۔
اس موقع پر درجنوں مستحق خاندانوں کو بنیادی اشیائے خوردونوش پر مشتمل راشن پیکجز فراہم کیے گئے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے پیش پیش رہی ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین تک ریلیف پہنچ سکے۔مستفید ہونے والے متاثرین نے الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس امداد سے ان کی مشکلات میں کمی آئی ہے اور وہ اپنے خاندان کی ضروریات بہتر طریقے سے پوری کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم: ملین سمائلز فاؤنڈیشن کا بڑا فلاحی اقدام، پاک فوج کے تعاون سے راشن تقسیم
یہ اقدام الخدمت فاؤنڈیشن کی انسانیت دوستی اور خدمت خلق کے جذبے کی واضح مثال ہے۔




