مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل ) سیلابی صورت حال کے باعث ایس ڈی ایم اے /ڈی ڈی ایم اے جہلم ویلی نےعوامی آگاہی ایڈوائزری جار ی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی ایم اے سٹاف /ڈی ڈی ایم اے جہلم ویلی اور واپڈا کے مطابق دریائے جہلم میں چکوٹھی کے مقام سے پانی کی مقدار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث مظفرآباد ، ہٹیاں بالا اور نیچے کی طرف منگلا تک کے علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے ۔
عوام الناس کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے ،دریا اور ندی نالوں کے کنارے غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کریں ۔ مویشیوں اور قیمتی سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں ۔
یہ بھی پڑھیں:سیلابی صورتحال،ملک بھر میں911ہیلپ لائن فعال،ٹاورز غیر فعال ہونے پر بھی کام کریگی
بچوں کو دریاؤں اور برساتی نالوں کے قریب نہ جانے دیں ۔بارش اور پانی کی سطح میں اضافے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوراً اطلاع دیں ۔
ایمرجنسی رابطہ نمبرات:ریسکیو 1122: 1122 کنٹرول روم (مظفرآباد):05822921643 عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔




