وادی نیلم

وادی نیلم میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی،ماہرین نے خبردار کر دیا

نیلم (کشمیر ڈیجیٹل) وادی نیلم میں جنگلات کے بے دریغ کٹاؤ نے ماحولیات کے توازن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے ۔

کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندے راجہ ساجد کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس رجحان کو نہ روکا گیا تو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات خطے کے عوام کے لیے مزید تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں ۔

ضلع بھر میں جنگلات کے تحفظ کے لیے تین ڈویژن قائم کیے گئے ہیں تاہم افسوس ناک امر یہ ہے کہ محکمہ جنگلات کے بعض فیلڈ ملازمین ہی ٹمبر مافیا کے سہولت کار بن گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:وادیٔ لیپہ میں ماحولیاتی تباہی: جنگلات کی کٹائی اور غیر قانونی شکار سے نایاب جنگلی حیات خطرے میں

اس ملی بھگت کے نتیجے میں قیمتی درختوں کا بے دریغ قتلِ عام جاری ہے ۔ ماحولیات کے ماہرین اور مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ جنگلات کی بقاء نہ صرف وادی کے قدرتی حسن کے لیے ناگزیر ہے بلکہ دریاؤں کے بہاؤ ، بارشوں کے نظام اور زمین کے کٹاؤ کو روکنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ماحولیاتی آفات ، سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ اور زرعی نقصانات میں اضافہ ہو سکتا ہے جس کا براہِ راست بوجھ وادی نیلم کی عوام کو برداشت کرنا پڑے گا ۔

Scroll to Top