احتیاطی تدابیر

بھارتی آبی جارحیت : مقبوضہ کشمیر میں چناب پر واقع سلال ڈیم کے دروازے کھول دیئے

لاہور (کشمیر ڈیجیٹل) بھارت کی آبی جارحیت کے نتیجے میں دریائے چناب اور ستلج میں سیلابی کیفیت شدت اختیار کر گئی ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سلال ڈیم کے دروازے کھولنے سے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی جس کے باعث متعدد علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے دروازے کھولنے کے بعد دریائے چناب میں پانی کی آمد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ ہیڈ قادر آباد کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 5 ہزار کیوسک ہوگئی ۔ ہیڈ خانکی پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی آمد 2 لاکھ 42 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک** ریکارڈ ہوئی۔ دریائے چناب کے مقام چنیوٹ پر صورت حال مزید سنگین ہے، جہاں 4 لاکھ 57 ہزار کیوسک  کا ریلا گزرنے سے سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ریلا بڑھ کر 10 لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر:پاکستانی انٹیلی جینس ایجنسی نےبھارتی را کے مذموم مقاصد بے نقاب کردیئے

چناب نگر میں بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ہے جہاں 4 لاکھ 63 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرنے لگا ، جس کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ دوسری جانب احمدپور شرقیہ میں بیلی والا پتن کے مقام پر زمیندارہ بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں ڈوب گئیں اور سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ۔

دوسری طرف پاکپتن  میں دریائے ستلج نے بھی تباہی مچادی ۔ بند ٹوٹنے سے ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی ، درجنوں دیہات کا منچن آباد شہر سے زمینی راستہ منقطع ہو گیا اور مقامی آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے ۔

Scroll to Top