ویسے تو متعدد کمپنیاں اسمارٹ فونز تیار کرتی ہیں مگر ایپل کے آئی فونز کو سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے،یہی وجہ ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں افراد نئے آئی فونز کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔
اس سال آئی فون 17 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا اور اب کمپنی نے اس کی تاریخ رونمائی کا اعلان کر دیا ہے، کمپنی کے سربراہ نے 9 ستمبر کو اہم ایونٹ کے انعقاد کی تصدیق کردی ہے۔
ایپل عام طور پر ہر سال ستمبر میں ہی نئے فونز متعارف کراتا ہے، اس سے قبل ستمبر سے دسمبر کے درمیان ہی فونز متعارف کرائے جاتے رہے ہیں۔
اس بار بھی کمپنی کی جانب سے آئندہ ماہ ستمبر میں آئی فون 17 کے تمام ماڈلز کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
Get ready for an awe dropping #AppleEvent on Tuesday, September 9! pic.twitter.com/uAcYp2RLMM
— Tim Cook (@tim_cook) August 26, 2025
آئی فون 17 کے حوالےسے چہ مگوئیاں ہیں کہ اس بار آئی فون کے 15 سال مکمل ہونے پر کچھ نئے اور اچھوتے فیچرز کے ساتھ فونز کو پیش کیا جائے گا۔
اطلاعات ہیں کہ اس بار کمپنی آئی فون 17 ایئر کے نام سے ایسا ماڈل بھی متعارف کرائے گی، جس کے بیک پر صرف ایک ہی 48 میگا پکسل کا کیمرا ہوگا۔
علاوہ ازیں مذکورہ ماڈل کے آئی فون کو ماضی میں پیش کیے جانے والے تمام فونز کے مقابلے پتلے ڈیزائن میں پیش کیے جانے بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون ایکس فولڈ پاکستان میں دستیاب،قیمت تین لاکھ 50 ہزار روپے متوقع
اسی طرح چہ مگوئیاں ہیں کہ اس بار آئی فون ایک بار پھر اپنے کیمرا سیٹ اپ ڈیزائن تبدیل کر سکتا ہے۔
علاوہ ازیں اس بار آئی فونز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سمیت سکیورٹی کے متعدد نئے فیچرز بھی دیے جانے کا امکان ہے۔