بچوں کے پسندیدہ سلانٹی پاپڑمضرصحت نکلے،کمپنی پربھاری جرمانہ عائد

مظفرآباد: آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی نے عوامی صحت کے تحفظ کے لیے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مشہور کمپنی KB Foods کی تیارکردہ پروڈکٹ Shaheen Salanty کو لیبارٹری ٹیسٹ میں غیر معیاری اور غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

لیبارٹری رپورٹ کے مطابق مذکورہ پراڈکٹ Unsatisfactory پائی گئی جس کے بعد فوڈ اتھارٹی نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کے خلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

قانون کے مطابق غیر معیاری اشیاء تیار اور فروخت کرنے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ، 2 سے 5 سال قید اور 24 سے 25 دفعہ کے تحت مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی کا جہلم ویلی میں ایکشن،غیر معیاری پاپڑ وسنیکس کی کھیپ برآمد

ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی نے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی صحت کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ناقص اور غیر معیاری اشیاء تیار و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فوڈ کنٹرولرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ فوری طور پر مارکیٹ سے متعلقہ برانڈ کی اشیاء کی ریٹیسٹنگ کرتے ہوئے رپورٹ جمع کروائیں تاکہ عوام کو مضر صحت اور غیر معیاری خوراک سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد : چوکی پولیس کی بڑی کارروائی ، گاڑی سے مضر صحت پاپڑ برآمد

Scroll to Top