جنیداکبر بھی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پی ٹی آئی رکن قومی اسمبل جنیداکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC)کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جنید اکبر نے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ چیف وہپ عامر ڈوگر کو بھجوا دیا۔
یاد رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے بھی قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

فیصل امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ اسپیکرقومی اسمبلی کوارسال کر دیا ہے جس میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہدایت پرکیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک نوکریاں،پاکستان کا بیلاروس کیساتھ معاہدہ، ایم او یو پردستخط

Scroll to Top