راولاکوٹ، طلباء کا احتجاجی دھرنا جاری، تین طلباء بے ہوش، متعدد کی حالت غیر ہوگئی

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)راولاکوٹ طلباء اتحاد کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے اور بھوک ہڑتال کیمپ کو 24 گھنٹے گزر گئے ۔

تادم مرگ بھوک ہڑتال احتجاجی کیمپ میں تین طلباء بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید بھی کچھ طلباء کی حالت غیر ہوگئی کسی بھی ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر ریسکیو 1122 آپریشن کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ احاطہ عدالت میں قائم طلباء کے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ سے ہسپتال منتقل ہونے والے طلباء میں آفتاب طیب بلال عرفان شہباز احمد شامل ہیں ۔

مزید طلباء کی حالت بھی بگڑ گئی ہے کسی بھی ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

یاد رہے طلباء اتحاد کے زیر اہتمام گزشتہ روز اسیران جو 13 اگست کی رات کو گرفتار کئے گئے تھے ۔

تمام اسیران طلباء کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد طلباء احتجاج بھوگ ہڑتالی کیمپ میں بدل گیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے 7 بھارتی طیارے گرائے، دوبارہ جنگ ہوئی تو مداخلت کرینگے ، امریکی صدر ٹرمپ

Scroll to Top