ڈاکٹر پیر سید علی رضا بخاری بونیر پہنچ گئے ،سیلاب متاثرین میں ریلیف تقسیم

بونیر (کشمیر ڈیجیٹل)‎سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف و سابق ممبر اسمبلی پیر ڈاکٹر سید علی رضا بخاری کی متاثرینِ سیلاب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ایمرجنسی ریلیف تقسیم کی تقریب میں شرکت۔

متاثرین میں ہائی جین کٹس ، فوڈ پیک اور کیش تقسیم کیا گیا،اس موقع پر ہیومن ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، رضا فاؤنڈیشن، پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس ، HCRSP ‎اور پیغامِ پاکستان کے زیر اہتمام متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ بھی کیا گیا۔

‎تقریب میں سجادہ نشین دربار حضرت پیر بابا بونیر پیر سید حسین شاہ ترمذی ، چیف ایگزیکٹیو اسٹیٹ ویوز سید خالد گردیزی ،چئرمین ہمالین کنزرویشن اینڈ رورل سپورٹ پروگرام سید افتاب حسین شاہ، چیئرمین رضا اسلامیہ کالج وڈایریکٹر ہیومن ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیش علامہ محمد حسن رضا، بونیر کی سماجی شخصیت سید کمال حسین شاہ ترمذی ،میڈیا ایڈوائزر نعمان خالد، مبشر رضا سیفی، افضال رضا، سرفراز حسین شاہ اور میڈیا ٹیم سمیت دیگر افراد بھی شامل تھے۔

‎کمشنر آفس سے حاصل معلومات کے مطابق سانحہ میں 236 افراد لقمہ اجل بنے۔128زخمی۔03 گاؤں تباہ ہوئے۔28 سرکاری سکول۔299 دکانیں۔915 مکانات۔218 گاڑیاں۔4366 مال مویشیوں کا نقصان ہوا۔یوں مجموعی طور پر بحالی کے لئے 5 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تحریری امتحان ختم، سرکاری ملازمت کے خواہشمند امیدواروں کیلئے بڑا فیصلہ آگیا

Scroll to Top