اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کی دوبارہ میٹنگ ہوگی ،سیاسی کمیٹی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز ہی ہیں۔دونوں عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہیں۔قبل ازیں صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے استعفے کا اعلان کیا ہے کیا وجوہات ہیں؟سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا ابھی میں اس معاملے پر بات نہیں کرونگا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان سے آج تین ماہ بعد ملاقات ہوئی۔ ماشا اللہ بشاش نظر آئے، تاہم بشری بی بی کو پہنچائی گئی تکالیف کے حوالے سے انتہائی مضطرب تھے۔
انہوں نے کہا کہ بشری بی بی نے بتایا کہ انکی کوٹھری میں بارش کا پانی رسنے کیوجہ سے انہیں کرنٹ لگا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کی آج شام کو دوبارہ میٹنگ ہوگی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز ہی ہیں وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ قومی اسمبلی کیلئے محمود خان اچکزئی کا نام خان صاحب نے دہرایا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں سیاسی کمیٹی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سلمان اکرم راجہ نے استعفے کی وجوہات بتانے سے گریز کیا، صحافیوں کے سوالات پر کیا کہا؟




