(کشمیر ڈیجیٹل )سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ طبیعت اچانک ناساز ہونے پر سکھر سے کراچی منتقل کردیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی سکھر میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے
خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر حکومت سندھ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر این آئی سی وی ڈی سکھر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنے کے بعد بتایا کہ خورشید شاہ کو اسٹروک کا اٹیک ہوا ہے اور انہیں کراچی منتقل کرنے کی تجویز دی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے خورشید شاہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے اور پارٹی قیادت نے ان کی صحت سے متعلق معلومات مسلسل حاصل کرنے کے لیے اسپتال انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیںعمران خان کا سلیمان اکرم راجہ کااستعفیٰ منظور کرنے سے انکار




