مظفرآباد: ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے سبڑی سے تعلق رکھنے والی سیدہ معصومہ نقوی نے بہتریں خدمات اور فرائض پر منصبی کی بجا آوری پر ابو ظہبی ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سال 2025 کا بیسٹ پیرا میڈیکل ایوارڈ حاصل کر لیا ۔
سیدہ معصوم نقوی ابو ظہبی کےایک ہسپتال میں تعینات ہیں اور ان کا شعبہ پتھالوجی ہے ۔بہتریں سروسز مثالی رویئے اور مثالی خدمات پر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے سیدہ معصومہ نقوی کو بیسٹ میرا میڈیکل ایوارڈ عطا کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمتین خان کو قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ دینے کا فیصلہ
ادارہ کی جانب سے بہترین کارکردگی خدمات اور فرائض کی بجا اوری پر ہر سال بہترین پیرامیڈیکل سٹاف کو اس ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ معصومہ نقوی کے والد سید سجاد حسین شاہ بھی آزاد کشمیر کے شعبہ صحت سے وابستہ ہیں اور اس وقت عباس انسٹیٹیوٹ اف میڈیکل سائنسز(ایمز) میں اپنے عہدے کے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں۔