اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)میجر جنرل نور ولی خان 3 سال کیلئے وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے فرائض انجام دینگے ، وفاقی حکومت نے نوٹس جاری کردیا
نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وہ سول آرمڈ فورسز کے معاملات دیکھیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
میجر جنرل نور ولی خان اس سے قبل وزارت دفاع میں خدمات انجام دے رہے تھے، تاہم انہیں وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر وزارت داخلہ بھیجا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس عہدے پر اس سے پہلے سہیل تاجک تعینات تھے، جنہیں ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میجر جنرل نور ولی خان(ہلال امتیاز ملٹری) تین سال کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات کردئیے گئے pic.twitter.com/Yt39s4ihqq
— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) August 25, 2025
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا اعلان، آزادکشمیر کی سیاسی قیادت نے بھی سرجوڑ لئے