معروف سکالر انجینئر علی مرزا تھری ایم پی اوکے تحت گرفتار

جہلم (کشمیر ڈیجیٹل)نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے جہلم سے انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا۔

جہلم میں معروف سوشل میڈیا اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا ۔ معروف سکالر محمد علی مرزا کو سخت سکیورٹی میں تحویل میںلے لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سید میثم عباس کے احکامات پر مرزا محمد علی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔، تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس کے احکامات میں لائی گئی ۔

گرفتاری کا مقصد امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ تاہم گرفتاری کی مزید تفصیلات اور وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا اعلان، آزادکشمیر کی سیاسی قیادت نے بھی سرجوڑ لئے

Scroll to Top