رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملہ کیس، شبلی فراز، عمر ایوب اور زرتاج گل کو 10، 10 سال قیدا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کو رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

شبلی فراز، عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو 10، 10 سال کی سزا سنا دی گئی۔اے ٹی سی فیصل آباد کے جج جاوید اقبال نے فیصلہ سنایا،

زین قریشی اور فواد چوہدری سمیت 34 ملزمان بری کر دیئے گئے، رکن پنجاب اسمبلی شیخ شاہد جاوید کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

شاہد جاوید، احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، انصر اقبال، بلال اعجاز، کنول شوذب، شبلی فراز،اسماعیل سیلا، عمر ایوب، زرتاج گل کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی، 109 ملزمان کا ٹرائل مکمل ہونے پر ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔

فرخ حبیب کے بھائی نبیل، سابق ایم پی اے میاں وارث کے بھائی ثناء اللہ کو بھی دس سال قیدکی سزا سنا ئی گئی، نو مئی 2023 کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج تھا، سب انسپکٹر غلام مصطفےٰ کی مدعیت میں مقدمے میں 109 ملزمان نامزد ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شوگر کے مریضوں کیلئے دہی کے 6 حیرت انگیز فوائد سامنے آگئے

Scroll to Top