نیلم(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو ،سینئر موسٹ وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، چوہدری اظہر صادق بارشوں سے متاثرہ علاقے جاگراں اور دواریاں پہنچ گئے۔
وفاقی وزیرآبی وسائل کو کلائوڈ برسٹ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا برموقع تفصیلی معائنہ کیا۔متاثرہ رابطہ سڑکوں، پلوں اور گیسٹ ہاوسسز سمیت دیگر انفراسٹکچر کا جائزہ لیا۔
اس موقع پروزیر قانون میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں نالہ جاگراں اور رتی گلی نالہ کے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔
وزیر قانون میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے تباہ شدہ رابطہ سڑکوں، پلوں اور گیسٹ ہاوسسز کی بحالی سمیت نالوں کے ارد گرد عوام کی نقل مکانی کیلئے سفید رقبہ جات کی الاٹمنٹ کی تجویز دی۔ ڈپٹی کمشنر،ایس پی،مہتمم شاہرات بھی موجود تھے ۔
آزاد کشمیر: بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص گرفتار